انجمن ترقی اردو اتر پردیش کے ذریعے نور امروہوی سفیر ادب اعزاز سے سرفراز عالمی مشاعرہ منعقد کریگی انٹرنیشنل فاونڈیشن آف اردو پوئٹری تنظیم، محبان ادب کی مرادآباد میں منعقد ہوئی میٹنگ امروہہ

0

انجمن ترقی اردو اتر پردیش کے ذریعے نور امروہوی سفیر ادب اعزاز سے سرفراز
عالمی مشاعرہ منعقد کریگی انٹرنیشنل فاونڈیشن آف اردو پوئٹری تنظیم، محبان ادب کی مرادآباد میں منعقد ہوئی میٹنگ
امروہہ
ادب نواز عالمی تنظیم انجمن ترقی اردو اتر پردیش نے عالمی شہرت یافتہ ادبی شخصیت ڈاکٹر نور امروہوی کو سفیر ادب اعزاز سے سرفراز کیا ہے انجمن ترقی اردو اتر پردیش کے نائب صدر سرکردہ سماجی کارکن ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی کے بدست ڈاکٹر نور امروہوی کو مذکورہ اعزاز مرادآباد کے ایک پانچ ستارہ ہوٹل میں منعقد ایک استقبالیہ کے دوران پیش کیا گیا
انٹرنیشنل فاونڈیشن آف اردو پوئٹری کے زیرِ اہتمام ایک اہم میٹنگ عالمی شہرت یافتہ شاعر، محسنِ اردو محترم ڈاکٹر نور امروہوی صاحب (امریکہ) کی سرپرستی میں ہولی ڈے رسیڈینسی پانچ ستارہ ہوٹل، مرادآباد میں منعقد کی گئی جس کی صدارت ہاشمی ڈگری کالج امروہہ کے ڈائریکٹر حکیم سراج الدین ہاشمی ایڈوکیٹ نے کی جبکہ بحیثیت مہمان خصوصی مشہور و معروف شاعر اور ممتاز ناظمِ مشاعرہ محترم منصور عثمانی ،اور گلوبل نیوز کے ایڈیٹر مشہور شاعر جناب کشش وارثی و ڈاکٹر مجاہد فراز نے شرکت کی ،ڈاکٹر مہتاب امروہوی، سلار غازی، ڈاکٹر ناصر امروہوی ،(چئیرمین سلیکشن کمیٹی انٹرنیشنل فاونڈیشن آف اردو پوئٹری) ،وغیرہ موجود رہے سید شیبان قادری (جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل فاونڈیشن آف اردو پوئٹری) نے فاونڈیشن کی دو سالہ کارکردگی پر مختصر روشنی ڈالتے ہوئے رپورٹ پیش کی فاؤنڈیشن کے فاؤنڈر /ڈائریکٹر ڈاکٹر شاکر حسین اصلاحی نے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اعلان کیا کہ ان شا اللہ فاونڈیشن جلد ہی ایک عالمی مشاعرہ منعقد کرنے والا ہے

Share.

About Author

Comments are closed.